وزیراعظم کا سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا حکم
Web Desk
25 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خسارے میں چلنے والے سرکاری ملکیتی اداروں اور سرکاری املاک کی نجکاری کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر فعال اور خسارے کے شکار اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری، قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے اور معاشی استحکام کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔ وزیراعظم کی زیرِ صدارت نجکاری سے متعلق پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں نجکاری کمیشن کے زیرِ عمل منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر وزیراعظم نے تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کرنے، قانونی رکاوٹوں کو فوری دور کرنے اور مزید خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نشاندہی کر کے انہیں نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں آئیسکو، لیسکو اور گیپکو سمیت زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ تمام جاری منصوبے طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (P3A) سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ اصلاحاتی پالیسی کے تحت اتھارٹی کو نجکاری کمیشن میں ضم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس کا کردار مشاورتی نوعیت سے تبدیل ہو کر منصوبوں پر براہِ راست عمل درآمد کا ہو جائے گا، جبکہ اتھارٹی اس وقت ایک ہزار 352 ارب روپے مالیت کے 15 بڑے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں ایم 6، ایم 13، ایم 10، گرو نانک ایکسپریس وے، قصرِ ناز اور کراچی انڈسٹریل پارک شامل ہیں۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے نجکاری ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے، 2023 سے اب تک ایونٹ چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار
25 November 2026
مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلوں کی منظوری
25 November 2026
ایرانی صدر کا قومی اتحاد پر زور، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا عزم
25 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 افراد کے نام جیل حکام کو ارسال
25 November 2026
پاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
25 November 2026
کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی زیرِ تعمیر عمارت C-163 کا منظور شدہ نقشہ سامنے آگیا،
25 November 2026
آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم
25 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
25 November 2026