LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا حکم چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے، 2023 سے اب تک ایونٹ چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلوں کی منظوری ایرانی صدر کا قومی اتحاد پر زور، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا عزم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 افراد کے نام جیل حکام کو ارسال پاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا پاکستان روس اقتصادی تعلقات میں پیشرفت، تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی سردار لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کی استدعا 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظامِ صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کراچی: بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا بیرسٹر گوہر کا تینوں چیف جسٹس صاحبان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلوں کی منظوری

Web Desk

25 November 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 38واں اجلاس منعقد ہوا جس میں عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں، روزگار اور قانون سازی سے متعلق درجنوں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، جبکہ کابینہ ارکان نے وزیراعلیٰ کے مختلف شہروں کے کامیاب دوروں اور عوامی پذیرائی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں 5 ہزار الیکٹروبسیں چلانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک سلمیٰ بٹ کو آٹے کے نرخوں میں فوری کمی لانے کا ہدف سونپ دیا، جبکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور بس اسٹینڈز کی ہنگامی مرمت کے لیے فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ کابینہ اجلاس میں پہلی مرتبہ پنجاب پولیس کو 50 اے آئی ٹیکنالوجی بیسڈ الیکٹرک گاڑیاں اور مری پولیس کو 10 نئی آپریشنل گاڑیاں فراہم کرنے، محکمہ جیل خانہ جات میں 3 ہزار 80 آسامیوں سمیت چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پنجاب قرآن بورڈ میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ مالیاتی و ترقیاتی امور کے تحت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے لیے 5 ارب روپے کے اضافی فنڈز، سیلاب سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی و نہروں کی بھل صفائی کے لیے 9 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 50 کروڑ روپے گرانٹ، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سالانہ بجٹ، ڈیرہ غازی خان کے 62، مظفرگڑھ کے 27 اور اوکاڑہ کے 2 ترقیاتی منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ مزید برآں اجلاس میں کنیئرڈ کالج کی طالبات کے لیے 450 لیپ ٹاپس، ڈیری سپلائی چین منصوبے، راولپنڈی کی تاریخی عمارتوں و بازاروں کو محفوظ ورثہ قرار دینے، ضلع خوشاب میں نئے سیمنٹ پلانٹ کے این او سی، قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 200 ایکڑ توسیع، کمالیہ و جھنگ کی لیبر کالونیوں کی بحالی، پنجاب ویمن ہاسٹلز اتھارٹی رولز 2026، مجوزہ ایپرا پنجاب بل 2026 اور پولیس و لینڈ یوز رولز میں اہم ترامیم کی بھی منظوری دی گئی، جبکہ وزیراعلیٰ نے ارکانِ اسمبلی سے ملاقاتوں میں طے پانے والے منصوبوں پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔