آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے
Web Desk
25 November 2026
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دھماکوں سے آگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب دونوں ٹینکرز آبنائے ہرمز کے جنوبی اور مشرقی ساحلی علاقوں کے قریب مبینہ طور پر بارودی سرنگوں سے ٹکرائے، جبکہ دونوں جہاز اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام بند کر کے آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے فوری طور پر متاثرہ آئل ٹینکرز کی شناخت یا ہونے والے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم گزشتہ روز بھی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کی فضائی نگرانی میں گزرتے ہوئے تین آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی بحریہ کا دو آئل ٹینکرز دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ
27 November 2026
موسمیاتی تبدیلی سے ہنہ جھیل کے قدرتی حسن کو خطرہ
26 November 2026
سینیگال افریقن کپ آف نیشنز 2025 کا چیمپئن قرار، مراکش کی اپیل مسترد
25 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرا دیا
25 November 2026
وزیراعظم سے گورنر کے پی کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال
24 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026