LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار متحدہ عرب امارات کی سعودی دارالحکومت پر حوثی حملے کی شدید مذمت ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: امیر حاتمی سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر، گندم براہ راست فلور ملوں کو دینے کا فیصلہ ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 5 اہلکار جاں بحق

متحدہ عرب امارات کی سعودی دارالحکومت پر حوثی حملے کی شدید مذمت

Web Desk

25 November 2026

متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر حوثی گروہ کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی عرب کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کی سلامتی و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی دارالحکومت کو نشانہ بنانے کا یہ اقدام مملکت کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

اماراتی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ بیان میں حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل منگل کو سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے بتایا تھا کہ ریاض کے مالیاتی مرکز میں واقع ایک بلند عمارت پر حوثی حملے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔