LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار متحدہ عرب امارات کی سعودی دارالحکومت پر حوثی حملے کی شدید مذمت ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: امیر حاتمی سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر، گندم براہ راست فلور ملوں کو دینے کا فیصلہ ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 5 اہلکار جاں بحق پاکستان کی ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر 20 سالہ نوجوان جاں بحق ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف

پاکستان کی ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت

Web Desk

25 November 2026

پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مالیاتی مرکز میں ایک ٹاور پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے اس حملے میں سعودی شہری اور غیر ملکی مقیم افراد زخمی ہوئے ہیں، اور پاکستان تمام زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی حکام کی فوری کارروائی اور انسانی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے بروقت اقدامات کو سراہتا ہے، جبکہ ایسے بزدلانہ حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ان حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ مملکت سعودی عرب کو اپنے علاقے کے دفاع اور اپنے شہریوں و مقیم افراد کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے۔