ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر 20 سالہ نوجوان جاں بحق
Web Desk
25 November 2026
تھانہ صدر کے عقب میں واقع سیم نالہ کے پل پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر 20 سالہ نوجوان علی حسن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 20 سالہ علی حسن اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ریلوے ٹریک پر آتی ہوئی ٹرین کے سامنے بھاگنے کی ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اس دوران ویڈیو ریکارڈ کرنے والا معصوم نامی دوسرا نوجوان خطرہ بھانپتے ہی ساتھ موجود خالی سیم نالے میں چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی
25 November 2026
اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید
25 November 2026
جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز
25 November 2026
آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی
25 November 2026
صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد
25 November 2026
بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی
25 November 2026
متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی
25 November 2026
ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار
25 November 2026