آواز سے چلنے والا خودکار اے آئی روبوٹک ٹوائلٹ متعارف
Web Desk
24 November 2026
چین کی سمارٹ ایکسیسبیلٹی ٹیکنالوجی کمپنی ’یوبان‘ (Yuban) نے بزرگوں، معذور افراد اور چلنے پھرنے سے قاصر مریضوں کی سہولت کے لیے ’شیاؤبان‘ (Xiaoban) نامی جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس خودکار روبوٹک ٹوائلٹ متعارف کرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام پورٹیبل ٹوائلٹس کے برعکس یہ جدید روبوٹ وائس کمانڈ یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے آواز دینے پر اپنے چارجنگ سٹیشن سے خود بخود چل کر صارف کے بستر کے پاس پہنچ جاتا ہے۔ گھر کے اندر محفوظ طریقے سے راستہ تلاش کرنے کے لیے اس میں لائیڈار (LiDAR)، لیزر، الٹراسونک سینسرز اور رکاوٹوں سے بچنے والا جدید اے آئی نیویگیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے۔
اس خودکار ٹوائلٹ میں گرم پانی سے صفائی، گرم ہوا سے خشک کرنے، فضلے کو خودکار طریقے سے ٹھکانے لگانے اور الٹرا وائلٹ (UV) جراثیم کشی جیسی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ چھینٹوں اور ناگوار بو کو روکنے کے لیے خصوصی فوم پروٹیکشن اور ایکٹیویٹڈ کاربن فلٹریشن کا نظام بھی شامل ہے۔
استعمال کے بعد یہ روبوٹ خود ہی واپس اپنے ڈاکنگ سٹیشن پر جا کر صفائی، فضلے کے اخراج اور ری چارجنگ کا عمل مکمل کرتا ہے، جس کا بنیادی مقصد روزمرہ دیکھ بھال کے محتاج افراد کو خود مختاری فراہم کرنا اور گھروں و نگہداشت کے مراکز میں تیمارداروں کے کام کا بوجھ کم کرنا ہے
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل
24 November 2026
دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ
24 November 2026
محسن نقوی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
24 November 2026
چاندنی رات کا جادو: پاکستان میں آج سپر مون دیکھا جاسکے گا
24 November 2026
ڈیجیٹل نظام کو قابل اعتماد اور محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے: شزا فاطمہ
24 November 2026
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
پرائیویسی کی یقین دہانی، سِگنل نے سکرین شاٹس بلاک کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا
23 November 2026
اے آئی سے امتحان میں نقل کا سکینڈل، جنوبی کوریا میں وزیر تعلیم مستعفی
23 November 2026