چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو
Web Desk
24 November 2026
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے سوئٹزرلینڈ کی سابق صدر اور گلوبل کمیشن آن ڈرگ پالیسی کی سٹیئرنگ کمیٹی کی رکن روتھ ڈریفس نے ملاقات کی ہے جس میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن رابعہ جویری آغا اور ان کے وفد سمیت ڈی جی ریفارمز سپریم کورٹ، ڈی جی وفاقی عدالتی اکیڈمی اور سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران فوجداری نظامِ انصاف میں اصلاحات، جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے مسائل، انصاف تک رسائی میں حائل رکاوٹوں، مقدمات کے فیصلوں سے قبل قید کی مدت میں کمی اور قید کے متبادل اقدامات کے فروغ سمیت خواتین، بچوں اور منشیات پر انحصار کرنے والے افراد کے حقوق کے تحفظ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سوئٹزرلینڈ کی سابق صدر روتھ ڈریفس نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے مشترکہ تعاون سے تیار کردہ قومی جیل اصلاحات ایکشن پلان میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ ضلعی عدلیہ کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے اور وفاقی عدالتی اکیڈمی میں جوڈیشل افسران کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی جس کا چیف جسٹس نے خیرمقدم کیا۔ وفد کی جانب سے مالی مشکلات کے باعث قانونی نمائندگی سے محروم خواتین قیدیوں کے مسائل کی نشاندہی پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے انہیں لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے مفت قانونی معاونت کے پروگرام سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مستحق افراد ہیلپ لائن 1818 کے ذریعے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مالی مشکلات انصاف تک رسائی میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں اور کسی بھی شخص کو قانونی نمائندگی سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ
24 November 2026
سعودی عرب کا 2027 کا بجٹ منظور، 190 ارب ریال خسارے کا تخمینہ
24 November 2026
مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ
24 November 2026
اسحاق ڈار کا پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیمِ نو پر زور
24 November 2026
وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور
24 November 2026
پنجاب اسمبلی میں ممتاز چانگ کا احتجاج، اپوزیشن میں بیٹھنے کی دھمکی دے دی
24 November 2026
ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف
24 November 2026
آئی جی سندھ کا انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
24 November 2026