وزیراعظم سے گورنر کے پی کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال
Web Desk
24 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے، جبکہ ملاقات کے دوران صوبے کی امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو صوبے میں قیامِ امن کے لیے اپنی اور خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کی جانب سے جاری اقدامات پر بریفنگ دی، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے صوبے میں پائیدار امن، دہشت گردی کے خاتمے اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر سکیورٹی فورسز اور خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے وفاق مکمل تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ صوبے کے عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں، سماجی ترقی کے اشاریوں میں بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کھیلوں کی سہولیات کو فروغ دیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی بحریہ کا دو آئل ٹینکرز دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ
27 November 2026
موسمیاتی تبدیلی سے ہنہ جھیل کے قدرتی حسن کو خطرہ
26 November 2026
سینیگال افریقن کپ آف نیشنز 2025 کا چیمپئن قرار، مراکش کی اپیل مسترد
25 November 2026
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے
25 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرا دیا
25 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026