اسحاق ڈار کا پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیمِ نو پر زور
Web Desk
24 November 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیمِ نو کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سروس کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مجوزہ اصلاحات پر غور کیا گیا جبکہ ادارے کو پائیدار مالیاتی بنیادوں پر کھڑا کرنے کے لیے فنڈنگ کے مختلف ذرائع کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ریلوے نیٹ ورک کی بحالی میں نجی شعبے کی شمولیت اور اس کی تجارتی افادیت بڑھانے کی حوصلہ افزائی پر زور دیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کے لیے قابلِ عمل مالیاتی انتظامات کے عمل کو تیز کریں اور اس حوالے سے جامع رپورٹ پیش کریں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور
24 November 2026
پنجاب اسمبلی میں ممتاز چانگ کا احتجاج، اپوزیشن میں بیٹھنے کی دھمکی دے دی
24 November 2026
آئی جی سندھ کا انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
24 November 2026
بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
24 November 2026
آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری
24 November 2026
نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
24 November 2026
جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز
24 November 2026
نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں
24 November 2026