آئی جی سندھ کا انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
Web Desk
24 November 2026
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایکسپو سینٹر میں جاری چار روزہ چوتھی انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش 2026 کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران آئی جی سندھ نے غذائی اجناس، زرعی مصنوعات، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ انڈسٹری کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا مشاہدہ کیا جبکہ ملکی و غیر ملکی مندوبین، بین الاقوامی خریداروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔ پولیس حکام نے انہیں نفری کی تعیناتی، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی، جس پر جاوید عالم اوڈھو نے ہدایت کی کہ شرکاء اور شہریوں کے لیے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے اور نگرانی یا مستعدی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ زراعت اور غذائی صنعت ملکی معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں، ایسی بین الاقوامی نمائشیں پاکستانی زرعی اور غذائی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کروانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی روابط کے استحکام کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں، جبکہ جدید تحقیق، ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی تعاون سے اس شعبے کی استعداد کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
24 November 2026
آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری
24 November 2026
نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
24 November 2026
جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز
24 November 2026
نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں
24 November 2026
سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی
24 November 2026
ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان
24 November 2026
ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم
24 November 2026