LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست نوجوان پولیس افسران سے بہت توقعات وابستہ، عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے: محسن نقوی وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد تورغر میں گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا

ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی

Web Desk

24 November 2026

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وزارتِ خارجہ کے صوبائی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے کیونکہ ملکی جغرافیائی حجم اور متعدد صوبوں کی متنوع صلاحیتیں اس کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے صوبوں کے پڑوسی ممالک کے سرحدی صوبوں کے ساتھ وسیع روابط ہیں، سرحد پار آمدورفت کا سلسلہ مسلسل جاری رہتا ہے اور سرحد کے دونوں جانب بسنے والے لوگوں کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور سماجی رشتے قائم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے صوبوں خصوصاً سرحدی صوبوں میں ایسی بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں جو دشمن کی جانب سے بند کیے جانے والے راستوں کو دوبارہ کھول سکتی ہیں، جبکہ تہران کو اپنی سفارت کاری اس حکمتِ عملی کے تحت آگے بڑھانی چاہیے کہ ملک پر عائد پابندیوں کی اہمیت اور اثرات کم سے کم ہوتے جائیں۔