190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست
Web Desk
24 November 2026
190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سزا کے خلاف دائر اپیلوں کی براہ راست نشریات (لائیو اسٹریمنگ) کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کی فراہمی، شفافیت اور نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کے اصولوں کو فروغ دینے کے لیے اپیلوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر ہیں، جن پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا اور عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز
24 November 2026
نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں
24 November 2026
سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی
24 November 2026
ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان
24 November 2026
ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی
24 November 2026
ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم
24 November 2026
نوجوان پولیس افسران سے بہت توقعات وابستہ، عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے: محسن نقوی
24 November 2026
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
24 November 2026