لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
Web Desk
24 November 2026
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب بھر میں لاپتہ خواتین کی بازیابی کے لیے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دینے اور لاہور کی موجودہ تفتیشی ٹیم کو تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے خواتین کی بازیابی کے لیے الگ ٹیمیں اور خصوصی ونگ بنانے سے متعلق حکومتی ہدایات حاصل کرکے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ سلمیٰ بی بی کی جانب سے اپنی بیٹی مقدس کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کرائی، جس میں بتایا گیا کہ 2021 سے 2025 تک خواتین کے لاپتہ ہونے کے ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 387 تاحال حل طلب ہیں، جبکہ سال 2026 میں 21 ہزار 956 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 781 کیسز حل ہونا باقی ہیں اور زیادہ تر کیسز لاہور میں سامنے آئے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آئی جی کی ناک کے نیچے لاہور سے اتنی خواتین کا لاپتہ ہونا حیرت کی بات ہے، پولیس کا انویسٹی گیشن ونگ فعال نہیں اس لیے اسے تبدیل کر کے خواتین کی بازیابی کے کیسز میں خواتین پولیس افسران اور باصلاحیت افسران تعینات کیے جائیں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ جب کسی بچی کے گھر سے لاپتہ ہونے کا واقعہ پیش آتا ہے تو اس کے اہلِ خانہ پر کیا گزرتی ہوگی اس کا احساس کرنا ضروری ہے، اور سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ حکومت سے رابطہ کر کے الگ ونگ کے قیام پر رپورٹ پیش کی جائے، بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026