جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Web Desk
24 November 2026
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے آئندہ مہینوں میں معمول سے کم بارشوں کے پیشِ نظر جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کے خدشے سے متعلق باضابطہ الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے کمشنر بہاولپور، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سمیت 9 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جن میں بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، کوٹ ادو اور بھکر شامل ہیں، جبکہ لوکل گورنمنٹ، زراعت، آبپاشی، ماحولیات، صحت، لائیو سٹاک، جنگلات، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور ریسکیو 1122 کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2026 سے فروری 2027 تک جنوبی پنجاب میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث خشک موسم برقرار رہنے، زرعی زمینوں میں نمی کی کمی اور دستیاب آبی وسائل پر دباؤ بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد خضر افضال نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر خشک سالی کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور تمام محکمے مؤثر رابطہ کاری کے ساتھ ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز میں عملے کی 24 گھنٹے موجودگی ہر صورت یقینی بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026
پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک
24 November 2026