LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ

بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

Web Desk

24 November 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر کی سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی نے امن، مساوات، ہمدردی اور تمام انسانوں کے احترام کا درس دیا، جبکہ دیانتداری سے محنت، مل جل کر رہنے اور انسانیت کی خدمت کا ان کا پیغام لوگوں کے لیے مسلسل باعثِ تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے فرزند ہونے کے ناطے انہیں اس بات پر خصوصی فخر ہے کہ بابا گرو نانک دیو جی کی تعلیمات سندھ کی روحانی اور ثقافتی زندگی میں دائمی مقام رکھتی ہیں اور نانک پنتھی روایت کے ذریعے سندھیوں کی نسلوں نے ان کی تعلیمات کی پیروی کی ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور شکارپور سمیت سندھ میں واقع گوردوارے اور گرو نانک دربار اس زندہ ثقافتی ورثے کی گواہی دیتے ہیں، جبکہ پاکستان سکھ مذہب کے مقدس ترین مقامات کا گھر ہے جن میں ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان اور نارووال میں گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان مذہب پر عمل کرنے کی آزادی اور تمام شہریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے جو قائداعظم محمد علی جناح کے 11 اگست 1947ء کے خطاب کے تصور میں راسخ ہے، اور اس موقع پر ضرورت مندوں کا خیال رکھنے، تعصب مسترد کرنے اور باہمی اتحاد کو مضبوط بنانے کا عہد کرنا چاہیے۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابا گرو نانک بلاشبہ ایک غیر معمولی شخصیت تھے جنہوں نے معاشرے میں امن کے فروغ، باہمی رواداری اور سماجی مساوات جیسی اقدار کا پرچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بابا گرو نانک نے ہمیشہ انسانی ہمدردی اور خدمتِ انسانیت کی تلقین کی، اور بین المذاہب ہم آہنگی و پُرامن بقائے باہمی کا ان کا پیغام انسانی وقار اور عالمگیر اخوت کے تناظر میں گہرا اور مؤثر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ سرزمین سکھ مت کے مقدس ترین مقامات کی میزبان ہے، حکومت سکھوں کے مقدس مقامات کے تحفظ، حفاظت اور نگہداشت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان تمام شہریوں بالخصوص اقلیتوں کے مذہبی حقوق و آزادی کی ضمانت دیتا ہے اور حکومت اس کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، لہٰذا سماجی امن، بین المذاہب افہام و تفہیم اور مستحکم مستقبل کی تعمیر کے لیے اجتماعی عزم کی تجدید کرنی چاہیے۔