بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
Web Desk
24 November 2026
سکھ مت کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 557 ویں جنم دن کے موقع پر منعقدہ تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے، جس کے سلسلے میں سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج گوردوارہ جنم استھان سے روایتی نگر کیرتن نکالا جائے گا جو شہر کے سات گوردواروں سے ہوتا ہوا واپس جنم استھان پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ نگر کیرتن کے دوران گورو گرنتھ صاحب کو پالکی صاحب میں براجمان کیا جائے گا۔
تقریبات بھوگ کی رسم اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی ارداس کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں کو رہائش، لنگر، طبی سہولیات اور فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جس پر یاتریوں نے بہترین انتظامات کے لیے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تقریبات کے اختتام پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026