نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
Web Desk
24 November 2026
ایران میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بغیر حجاب اور نامناسب لباس زیبِ تن کر کے گانا گانے والی معروف گلوکارہ پراستو احمدی کو ان کے چار ساتھیوں سمیت فی کس 74 کوڑے مارے گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 29 سالہ گلوکارہ اور چار مرد ساتھیوں کو پیر کے روز شہر قم میں سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے 74، 74 کوڑے لگائے گئے، جبکہ گلوکارہ کے وکیل نے بھی سزا پر عمل درآمد کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ مقدمہ دسمبر 2024ء میں پراستو احمدی کی جانب سے یوٹیوب پر نشر کیے گئے ایک آن لائن کنسرٹ کے بعد شروع ہوا تھا، جس میں گلوکارہ نے حجاب کے بغیر اور نامناسب لباس پہن رکھا تھا اور ان کے ہمراہ مرد موسیقار بھی موجود تھے۔ رواں سال جون میں قم کی فوجداری عدالت نے گلوکارہ اور دیگر افراد کو عوامی اخلاق کے خلاف مواد تیار اور نشر کرنے کے الزام میں سزا سنائی تھی، تاہم ستمبر میں اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالتی فیصلہ برقرار رکھا گیا تھا۔
74 کوڑوں کے علاوہ گلوکارہ اور ان کے ساتھیوں پر دو سال کے لیے موسیقی اور فنکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور فنکاروں نے اس سزا پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026
پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک
24 November 2026