پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
Web Desk
24 November 2026
پاکستان خلائی تحقیق اور سفر کے میدان میں ایک نئی اور تاریخی منزل حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے، جہاں پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی چینی خلائی سٹیشن ’تیانگونگ‘ روانگی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
سپارکو اور چینی خلائی ایجنسی کے اشتراک سے انجام دیے جانے والے چینی خلائی مشن ’شین ژو 24‘ (Shenzhou-24) کو کل جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 18 منٹ پر خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ اس مشن میں پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی بطور پے لوڈ سپیشلسٹ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، جبکہ مشن کی قیادت چینی خلا باز تانگ ہونگبو بطور کمانڈر کریں گے اور وویی بھی عملے میں شامل ہوں گے۔
محمد ذیشان علی چینی خلائی سٹیشن تیانگونگ پر قدم رکھنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے، جو تقریباً ایک ہفتہ خلا میں قیام اور سائنسی تجربات مکمل کرنے کے بعد زمین پر واپس لوٹیں گے۔
روانگی سے قبل اپنے پیغام میں پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی نے کہا کہ وہ پوری قوم کی امیدیں اور دعائیں ساتھ لے کر خلا میں جا رہے ہیں، اس مشن میں صرف ان کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی نمائندگی ہو گی جو ان سمیت پورے ملک کے لیے باعثِ فخر و اعزاز ہے۔ انہوں نے بہترین تربیت کی فراہمی پر خلائی مرکز کی انتظامیہ اور عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے، اور امید ہے کہ یہ مشن آخری نہیں بلکہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشنز کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026
پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک
24 November 2026