LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی

ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

Web Desk

24 November 2026

ایران میں معاشی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہریوں کو مہنگائی کے ایک نئے شدید طوفان کا سامنا ہے، جس کے باعث بنیادی اشیائے ضرورت بالخصوص انڈوں، دودھ اور مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مارچ کے مقابلے میں ملک میں انڈوں کی قیمتیں دوگنا سے بھی زیادہ بڑھ چکی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2026ء کے موسمِ گرما میں اشیاء اور خدمات کی پیداواری قیمتوں (پروڈیوسر پرائس انڈیکس) میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 120.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو آئندہ دنوں میں ایرانی گھرانوں کے بجٹ پر مزید دباؤ بڑھنے کا واضح اشارہ ہے۔

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں ایرانی عوام کی قوتِ خرید بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جبکہ اس سنگین معاشی صورتحال کا سب سے زیادہ بوجھ متوسط اور کم آمدنی والے خاندانوں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے