پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Web Desk
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ اور اعلیٰ عدالتوں کے ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور ترکیہ کے کورٹ آف کیسیشن کے درمیان منعقدہ خصوصی تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور ترکیہ کورٹ آف کیسیشن کے صدر عمر کرکیز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں اور یہ معاہدہ دونوں ممالک کے عدالتی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا؛ انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان نے عدالتی نظام میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن سے ای کورٹس اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا اور عام شہریوں کے لیے انصاف تک رسائی آسان ہوگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کورٹ آف کیسیشن کے صدر عمر کرکیز نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر استوار ہیں، جبکہ قانون کی حکمرانی، بروقت انصاف کی فراہمی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی نظام کو مؤثر و شفاف بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی
23 November 2026
بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
23 November 2026
نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال
23 November 2026