LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ

انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی

Web Desk

23 November 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے میں برابری کی بنیاد پر نمائندگی دی جائے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے پارٹی کو شدید تحفظات ہیں اور اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا واضح حکم موجود ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج معالجے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، ان کا شفا ہسپتال میں معائنہ ہو اور اہلِ خانہ و ذاتی معالج سے ملاقات کرائی جائے، کیونکہ ایک سابق وزیراعظم، بڑے سیاسی رہنما اور قیدی کی حیثیت سے یہ ان کا بنیادی حق ہے اور اسی عمل پر عمل درآمد سے ہی ہماری تسلی ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کل لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جبکہ باقی وکلا جیل ملاقات کے لیے جائیں گے، اور واضح کیا کہ عمران خان کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پارٹی کے زیرِ انتظام نہیں ہے جس سے متعلق سلمان اکرم راجہ پہلے ہی عدالت کو آگاہ کر چکے ہیں اور آئندہ سماعت پر دوبارہ بتا دیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی بشریٰ بی بی، بہنوں، اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقاتیں یقینی بنائی جانی چاہئیں، جبکہ القادر کیس میں 25 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں گے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف ملنا چاہیے اور انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔