LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت

Web Desk

23 November 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ کی جانب سے مزید مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے متعدد درخواستوں پر سماعت کی جس میں درخواست گزاروں کے وکلا اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر پیش ہوئے؛ دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ 13 نومبر کو تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد ہوا ہے لہٰذا جواب داخل کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔ اس موقع پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ 2020ء کے سوشل میڈیا رولز سے متعلق درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے مذکورہ درخواست واپس لے لی، تاہم عدالت نے 2021ء کے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواست پر وفاق کو جواب جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی۔ واضح رہے کہ عدالت نے ڈیجیٹل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام اور شکایات کے ازالے سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، پیمرا اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے بھی جامع رپورٹس طلب کر رکھی ہیں، جبکہ کیس کی مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔