پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
Web Desk
23 November 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور قریبی روابط کے فروغ میں پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا، جبکہ پرتگالی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے اسلام آباد کی تعمیری کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ میڈیا گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے سفارتی تعلقات کے 77 سال مکمل ہو چکے ہیں اور ہم دہائیوں پر محیط اس دوستی کی قدر کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔ اس موقع پر پرتگالی وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نے کہا کہ وہ 19 سال بعد وزارتی سطح پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں؛ انہوں نے عالمی سیاست اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا میں قیامِ امن، سفارتکاری، عالمی تنازعات کے خاتمے اور غزہ کی حمایت میں پاکستان کا کردار انتہائی فعال اور مثالی رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی
23 November 2026
بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت
23 November 2026
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
23 November 2026
نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026