محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
Web Desk
23 November 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے اہم ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین اور صوبائی وزیر صنعت چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال، امن و امان، حکومتی اقدامات، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام براہِ راست عوام کی سہولت، بہتر طرزِ حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملکی مستقبل سے جڑا ہوا ہے، جبکہ انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی عوامی مسائل کے حل کا ایک مؤثر راستہ ہو سکتا ہے، کیونکہ پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز عام لوگ ہیں اور اگر آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا گیا تو کل تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے، جبکہ انہوں نے ملاقات میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی اور قیامِ امن کے لیے کیے جانے والے مؤثر حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی
23 November 2026
بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026