نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
Web Desk
23 November 2026
جنوبی نائیجیریا کی ریاست بایلسا میں ایک کمیونٹی سے دوسری کمیونٹی میں تدفین کی تقریب کے لیے مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے کے افسوسناک حادثے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (نیما) کے ترجمان منزو ایزکی نے اپنے بیان میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کشتی میں کل کتنے مسافر سوار تھے اور کتنے افراد لاپتا ہیں۔ دوسری جانب پولیس کے ترجمان موسیٰ محمد نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 24 افراد کو بحفاظت بچا لیا ہے جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی بحریہ کا دو آئل ٹینکرز دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ
27 November 2026
موسمیاتی تبدیلی سے ہنہ جھیل کے قدرتی حسن کو خطرہ
26 November 2026
سینیگال افریقن کپ آف نیشنز 2025 کا چیمپئن قرار، مراکش کی اپیل مسترد
25 November 2026
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے
25 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرا دیا
25 November 2026
وزیراعظم سے گورنر کے پی کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال
24 November 2026
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026