LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ

Web Desk

23 November 2026

امریکی وزارت خارجہ نے ایک تازہ سیکیورٹی انتباہ جاری کرتے ہوئے بحرین میں موجود امریکی شہریوں کو دوبارہ ہدایت کی ہے کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر انتہائی احتیاط اور مکمل تیاری کے ساتھ رہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مسلح حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات اور خطے میں امریکی حکام و سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ایرانی کوششوں کے باعث بحرین میں مقیم امریکیوں کو غیر معمولی طور پر چوکنا رہنا چاہیے، جبکہ مسافروں کو ممکنہ سیکیورٹی الرٹس، پروازوں کی اچانک منسوخی، فضائی حدود کی بندش اور سفری رکاوٹوں کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران نے کویت اور بحرین میں امریکی اہداف کے خلاف حملے کیے ہیں اور ایران نواز حوثی سعودی عرب کے شہری ہوائی اڈوں سمیت دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے میں ملوث رہے ہیں، جن کے نتیجے میں عام شہری ہلاک و زخمی ہوئے اور علاقائی سفری نظام شدید متاثر ہوا۔