ایک ہی دن میں کمپنی کے 5 ہزار ملازمین کروڑ پتی بن گئے
Web Desk
20 November 2026
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی معروف امریکی کمپنی اینتھروپک (Anthropic) کی اسٹاک مارکیٹ میں شمولیت نے کمپنی کے ہزاروں ملازمین کی قسمت بدل دی ہے، جہاں کمپنی کے تقریباً 96 فیصد ملازمین کروڑ پتی بن گئے ہیں جبکہ سیکڑوں ملازمین کے حصص کی مالیت 10 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے اپنے حصص کی ابتدائی قیمت 83 ڈالر فی شیئر مقرر کی جس کے بعد ستمبر 2026ء تک کمپنی میں کام کرنے والے 5 ہزار 300 ملازمین (جنہیں اندرونی طور پر ’اینٹس‘ کہا جاتا ہے) میں سے تقریباً 5 ہزار 100 ملازمین کے حصص کی مالیت 10 لاکھ ڈالر سے زائد ہو گئی، جبکہ 2 ہزار 800 ملازمین ایک کروڑ ڈالر اور لگ بھگ 600 ملازمین 10 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے حصص کے مالک بن گئے ہیں۔ نجی کمپنیوں کے حصص کا جائزہ لینے والے ادارے ہِل ڈاٹ کام کے بانی اینڈریو بینسن کا کہنا ہے کہ 2021ء میں قائم ہونے والی اس کمپنی کے ملازمین کی تعداد 2024ء کے اختتام پر ایک ہزار سے بھی کم تھی، تاہم ادارے کی تیز رفتار ترقی اور انتہائی مختصر عرصے میں دولت میں غیر معمولی اضافے کے باعث ملازمین نے کمپنی چھوڑنے کے بجائے اس کے ساتھ جڑے رہنے کو ترجیح دی، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں شمولیت کے پہلے ہی روز بعض ملازمین کو اپنے حصص کا کچھ حصہ فروخت کر کے نقد رقم حاصل کرنے کا موقع بھی ملا۔
متعلقہ عنوانات
بھارت: فوڈ کمپنیوں کو ویج برگر کی جگہ میٹ برگر ڈیلیور کرنا مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ عائد
20 November 2026
سر پر صرف ایک بال، پھر بھی حجام نے گاہک کی ایسی خدمت کی کہ ویڈیو وائرل ہو گئی
20 November 2026
برازیل میں ننھا کچھوا ائیرپورٹ کے ٹیکسی وے پر براجمان، پروازوں کی روانگی رُک گئی
19 November 2026
امریکی مصور نے 43.5 سیکنڈ میں سٹیچو آف لبرٹی کی تصویر بنا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
19 November 2026
انوکھی بارات، دلہا لگژری گاڑی کے بجائے بلڈوزر پر دلہن کے گھر پہنچ گیا
19 November 2026
کوریا: شادی سے بھی شاندار طلاق کی تقریب، خاتون خوشی سے نہال
19 November 2026
سرجری کے بعد نوجوان کو انسانوں کے چہروں میں بلی جیسی آنکھیں دکھائی دینے لگیں
18 November 2026
ایسا قصبہ جہاں 18 نومبر سے 2 ماہ طویل رات کا آغاز ہوگا
17 November 2026