LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک پٹرول کی قیمت میں ایک روہے کمی، ڈیزل 2 روپے لٹر مہنگا ہو گیا سعودی فوجی اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا: ذرائع خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری، وفاق نے سمری منظور کر لی موجودہ نظام اللہ کے احکامات کے خلاف، اسے ختم ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آگئی شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاک

روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش

Web Desk

20 November 2026

روس نے پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسلام آباد اور کابل کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے دنیا نیوز کے نمائندے شاہد گھمن کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کا ایک اہم شراکت دار ہے اور اگر پاکستان اور افغانستان دونوں درخواست کریں تو ماسکو بات چیت کے انعقاد میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ افغانستان میں داعش خراسان سمیت بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں پورے خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں جن کے خاتمے کے لیے دوہرے معیار کے بغیر مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ اس موقع پر پاکستانی طلبہ کو روسی یونیورسٹیوں میں داخلے کے باوجود ویزا دعوت نامے جاری نہ ہونے کے سوال پر ماریہ زخارووا نے واضح کیا کہ پاکستانی شہریوں کے اسٹوڈنٹ ویزوں پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے، اور متاثرہ طلبہ کے کوائف اور دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ہر کیس کا روسی قوانین کے تحت انفرادی طور پر جائزہ لے کر مسئلہ حل کیا جائے گا۔