LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آگئی شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاک پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں: امریکی سفارتخانہ پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا اگر ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں لوگ بیمار پڑ جائیں تو دنیا کا کوئی بھی ہیلتھ کیئر سسٹم اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا،،مصطفیٰ کمال مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ رکن ممالک کے اجتماعی دفاع اور علاقائی استحکام کے عزم کا مظہر ہے، معاہدے کا آئندہ اجلاس زرعی و غذائی تحفظ کی بگڑتی صورتحال پر فوری ای سی سی اجلاس بلایا جائے، پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی

جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی

Web Desk

20 November 2026

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد وحیدی نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں جرائم کے ذمہ داروں کے لیے دنیا بھر میں کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہوگی، جبکہ جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا ہے تاہم ابھی ایک بڑا مرحلہ باقی ہے۔

اپنے ایک بیان میں میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ دشمن کی صفوں میں شکست، مایوسی، ناامیدی اور بدحواسی پھیل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے چند روز میں ایران کو زیر کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ دو ہفتوں میں ایرانی نظام کے خاتمے کی پیش گوئی بھی پوری نہ ہو سکی۔

ایرانی کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ ایران کو تبدیل کرنے نکلنے والے خود تبدیل ہو گئے ہیں؛ ایران کے خلاف بھاری فوجی وسائل اور جدید ترین اسلحہ استعمال کیا گیا، لیکن اب دشمن کی جانب سے مدد طلب کرنا دراصل اس کی ناکامی کا کھلا اعتراف ہے۔

میجر جنرل احمد وحیدی کے مطابق ایرانی بحریہ کی عملی موجودگی خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے بھی آگے تک پھیل چکی ہے، اور ایرانی بحریہ کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کے باعث غیر ملکی افواج 500 سے 600 کلومیٹر دور رہنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی جزائر اور ساحلی علاقوں پر قبضے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، جبکہ ایران کے شمال مغربی اور جنوب مشرقی سرحدی علاقوں میں بھی دشمن کے مذموم منصوبے کامیاب نہیں ہو سکے۔