وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ
Web Desk
20 November 2026
وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی نشاندہی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق جامع جائزہ رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ’نیشنل رسک اسیسمنٹ آف کرپشن ولنرایبلٹیز‘ کے تحت مختلف وفاقی اداروں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، جس کے بعد وزارتِ قانون و انصاف نے متعلقہ اداروں کے اشتراک سے ایک جامع رپورٹ مرتب کی ہے۔
وفاقی وزیرِ قانون نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ کسی بھی ادارے کے خلاف چارج شیٹ نہیں ہے بلکہ اداروں میں اصلاحات اور مجموعی بہتری کے لیے ایک حفاظتی و انتظامی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کا بنیادی مقصد وفاقی اداروں میں شفافیت، میرٹ اور بہتر طرزِ حکمرانی (گڈ گورننس) کو یقینی بنانا ہے، اور اس میں بدعنوانی کے ممکنہ خطرات کی نشاندہی کر کے ان کی مؤثر روک تھام کے لیے عملی اصلاحاتی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں گڈ گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات کے فروغ کے لیے متعدد اہم اقدامات کا آغاز کیا ہے، اور اسی سلسلے میں وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات اور انتظامی کمزوریوں کی نشاندہی کے لیے یہ جامع قومی جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے
20 November 2026
جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی
20 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
20 November 2026
وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو
20 November 2026
ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی
20 November 2026
سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آگئی
20 November 2026
شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاک
20 November 2026
پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں: امریکی سفارتخانہ
20 November 2026