LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آگئی شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاک پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں: امریکی سفارتخانہ پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا اگر ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں لوگ بیمار پڑ جائیں تو دنیا کا کوئی بھی ہیلتھ کیئر سسٹم اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا،،مصطفیٰ کمال مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ رکن ممالک کے اجتماعی دفاع اور علاقائی استحکام کے عزم کا مظہر ہے، معاہدے کا آئندہ اجلاس زرعی و غذائی تحفظ کی بگڑتی صورتحال پر فوری ای سی سی اجلاس بلایا جائے، پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی

وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو

Web Desk

20 November 2026

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو موقع ہی نہیں دیا گیا کہ وہ عوامی مسائل پر توجہ مرکوز کر سکیں، جبکہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں بشمول پی ٹی آئی کو انگیج کرنا پڑے گا۔

کراچی میں ویٹ سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران جنگ کے معاشی اثرات سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام کو مہنگائی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے، اور جنگ کا یہ معاشی بوجھ پاکستان کا ہر شہری اپنے کندھوں پر اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے باعث ڈیزل اور کھاد کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ جنگ کے خاتمے تک عوام کی مشکلات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، تاہم عوام کو ریلیف دینا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ مشکل وقت نہیں دیکھا کیونکہ خطے میں اب تک امن کا کوئی معاہدہ نظر نہیں آ رہا اور پوری دنیا میں حکومتوں کی توجہ عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں عوامی مسائل پر توجہ دینے کی روایت ختم ہوتی جا رہی ہے، تاہم پیپلز پارٹی کا آج بھی فوکس محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی مدد اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ملک میں معاشی بحران، مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل کا بخوبی احساس ہے، اسی لیے بے نظیر ہاری کارڈ کاشت کاروں اور چھوٹے زمینداروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشت کار زرعی شعبے کا 90 فیصد حصہ ہیں اور موجودہ حالات میں کھاد کا حصول مزید مشکل ہو سکتا ہے، جس کے پیشِ نظر کاشت کاروں کو فی ایکڑ چار ہزار روپے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے تھرپارکر اور عمرکوٹ کو آفت زدہ قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت آٹھ ہزار روپے فراہم کرنے کا اقدام بھی قابلِ تحسین ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سندھ میں عالمی معیار کے صحت کے ادارے قائم کیے گئے ہیں جہاں دنیا بھر کا مہنگا ترین علاج بالکل مفت فراہم کیا جاتا ہے، لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں کو پیپلز پارٹی کے منشور کو اپنانا چاہیے تاکہ عوامی فلاح کو ترجیح دی جا سکے۔

ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم صاحب کیا کریں، وہ جب بھی کوئی پلان بناتے ہیں تو ان کا کوئی وزیر اپنا الگ ایجنڈا لے آتا ہے، حالانکہ میں چاہتا ہوں کہ وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں اور شہباز شریف اپنی 5 سالہ مدت مکمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپ مولانا فضل الرحمان کو پسند کریں یا نہ کریں وہ اپوزیشن کی نشست پر بیٹھے ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے ایشوز اپنی جگہ مگر ان کی جماعت پارلیمان میں موجود ہے، اس لیے اگر مل کر مسائل کا سامنا کرنا ہے تو پی ٹی آئی کو انگیج کرنا پڑے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر میری نظر میں ملکی مفاد اہم نہ ہوتا تو میں بھی کہتا کہ رگڑا دیتے رہو، لیکن جب تک ہم معاشی بحران سے باہر نہیں نکلتے تب تک کوئی اور ایجنڈا نہیں ہونا چاہیے۔