LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آگئی شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاک پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں: امریکی سفارتخانہ پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا اگر ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں لوگ بیمار پڑ جائیں تو دنیا کا کوئی بھی ہیلتھ کیئر سسٹم اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا،،مصطفیٰ کمال مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ رکن ممالک کے اجتماعی دفاع اور علاقائی استحکام کے عزم کا مظہر ہے، معاہدے کا آئندہ اجلاس زرعی و غذائی تحفظ کی بگڑتی صورتحال پر فوری ای سی سی اجلاس بلایا جائے، پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی

Web Desk

20 November 2026

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 10.41 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات (PBS) نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم مجموعی اشاریے میں کمی دیکھنے میں آئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے نمایاں کمی ٹماٹر کی قیمت میں ہوئی جو 30.55 فیصد سستا ہوا، جبکہ پیاز کی قیمت میں 9.17 فیصد، ایل پی جی 6.46 فیصد، پیٹرول 3.87 فیصد، ڈیزل 2.46 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 0.54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں انڈے 8.84 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ آلو 8.07 فیصد، آٹا 4.42 فیصد، زندہ برائلر مرغی 3.01 فیصد، کیلے 1.74 فیصد اور کپڑے (جارجٹ) کی قیمت میں 1.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں سالانہ بنیادوں پر قیمتوں کے تقابلی جائزے کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 87.99 فیصد، آٹا 44.20 فیصد اور بجلی کے سہ ماہی ٹیرف میں 36.30 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ڈیزل 24.84 فیصد، مرغی 24.35 فیصد، پیاز 24.05 فیصد اور پیٹرول 21.35 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر آلو کی قیمت میں 27.13 فیصد، چینی 26.24 فیصد اور ٹماٹر 20.86 فیصد سستے ہوئے، جبکہ انڈوں کی قیمت میں 16.10 فیصد، نمک 11.03 فیصد اور دال مسور کی قیمت میں 6.90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔