LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں، معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

Web Desk

24 December 2025

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی اخبار یو ایس ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے چودہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرائمری بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کا حصول ایک اہم سنگ میل ہے۔ شرح مبادلہ میں استحکام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، تاہم 2.7 فیصد معاشی نمو مثبت ہونے کے باوجود ناکافی ہے۔ ان کے مطابق ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی برآمدات چار ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں اور آئندہ پانچ سال میں ان کے دوگنا ہونے کا امکان ہے۔ نجکاری اور ٹیرف اصلاحات سے عالمی مسابقت میں اضافہ ہوگا، جبکہ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں ایسٹ ایشیا طرز کی ترقی کا امکان موجود ہے۔

محمد اورنگزیب نے خواتین کی تعلیم اور لیبر فورس میں شمولیت کو ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زراعت، معدنیات اور ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ بلوچستان کا ٹیتھیان کاپر بیلٹ عالمی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ ڈیٹا سینٹرز، اے آئی اور ڈیجیٹل سروسز میں بھی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے اور ملک بحران سے نکل کر مواقع کی معیشت کی جانب سفر کا آغاز کر چکا ہے۔ امریکی اخبار یو ایس ٹوڈے نے اس موقع پر پاکستان پر ایک خصوصی رپورٹ بھی شائع کی ہے۔