کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
Web Desk
20 November 2026
لانڈھی کے علاقے اولڈ مظفر آباد کالونی کے قریب ایک گھر میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں میاں بیوی اور خاتون کا بھائی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی اور سالے کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی، جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون نے خلع کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ میاں بیوی کی شادی 15 سال قبل ہوئی تھی اور گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان علیحدگی چل رہی تھی، جس کے باعث خاتون اپنے والدین کے گھر مظفر آباد کالونی میں رہائش پذیر تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم شوہر کی رہائش شاہ لطیف ٹاؤن میں تھی، جو صبح سویرے اپنے سسرال پہنچا اور فائرنگ کر دی۔ تمام لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
قائد آباد پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مسماۃ اسماء زوجہ ناصر احمد اور ان کے بھائی محمد احسن ولد محمد عارف کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں ملزم ناصر احمد ولد مقبول احمد نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد ازاں خودکشی کر لی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے واردات میں استعمال ہونے والا ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026