مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
Web Desk
20 November 2026
وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں دینی اور جدید تعلیم کے درمیان موجود خلیج کو ختم کر کے اسلامی اقدار کے ساتھ جدید سائنس اور تحقیق پر مبنی ایک جامع تعلیمی نظام تشکیل دیا جائے۔
جمعیت طلبہ عربیہ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسلام میں دینی اور دنیاوی علم کے درمیان کوئی تفریق نہیں ہے، اور قرآنِ پاک انسان کو غور و فکر، تدبر اور سائنسی تحقیق کی دعوت دیتا ہے۔
انہوں نے دینی مدارس کے طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مدارس کے طلبہ کے اعلیٰ تعلیم کے حصول، اسناد کی تصدیق اور انگریزی امتحان سے متعلق تمام جائز تحفظات متعلقہ حکام کے سامنے بھرپور انداز میں اٹھائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے، پانی کے تحفظ اور معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ملک کی مختلف جامعات میں نو (9) سیرت چیئرز بھی قائم کی گئی ہیں
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026