خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
Web Desk
20 November 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والے امن و استحکام کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور انسدادِ دہشت گردی کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنے سمیت علاقے میں دیرپا امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔ چیف آف ڈیفنس فورسز نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاری اور وطنِ عزیز کے دفاع و سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
خیبر پختونخوا پولیس کی مثالی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پولیس کو ایک بہادر صفِ اول کا دستہ قرار دیا اور دہشت گردی و فتنۃ الخوارج کے خلاف اس کی ثابت قدمی اور قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ذریعے دہشت گردی کے ناسور کا فیصلہ کن خاتمہ کرنے اور خیبر پختونخوا میں بڑی جدوجہد کے بعد حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ قبل ازیں میران شاہ آمد پر کور کمانڈر پشاور نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026