LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی

انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے

Web Desk

20 November 2026

عہد ساز انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے ہیں، اور آج ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر کے ادبی حلقوں میں خصوصی تعزیتی ریفرنسز، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جہاں نامور ادبی شخصیات اور مقررین اس عظیم انقلابی شاعر کی لازوال ادبی و فکری خدمات کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

اپنے خوبصورت الفاظ کو محبت اور انقلاب کے موتیوں میں پرو دینے والے شاعر فیض احمد فیض 13 فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 20 نومبر 1984ء کو 73 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ انہوں نے اردو زبان و ادب کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرایا اور انہی کی بدولت جدید اردو شاعری عالمی افق پر سربلند ہوئی۔

فیض احمد فیض کے شہرہ آفاق شعری مجموعوں میں ’نقشِ فریادی‘، ’دستِ صبا‘، ’زنداں نامہ‘، ’دستِ تہِ سنگ‘، ’سرِ وادیِ سینا‘، ’شامِ شہریاراں‘ اور ’میرے دل میرے مسافر‘ شامل ہیں۔ شاعری کے علاوہ انہوں نے نثر میں بھی ’میزان‘، ’صلیبیں مرے دریچے میں‘، ’متاعِ لوح و قلم‘، ’ہماری قومی ثقافت‘ اور ’ماہ و سالِ آشنائی‘ جیسی یادگار کتابیں علمی و ادبی ورثے کے طور پر چھوڑیں۔

واضح رہے کہ فیض احمد فیض ایشیا کے وہ پہلے شاعر تھے جنہیں سابق سوویت یونین (روس) کی جانب سے باوقار ’لینن امن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا، جبکہ ان کی وفات سے قبل انہیں ادب کے نوبل انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں بیش بہا ملکی و غیر ملکی اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔