میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی
Web Desk
20 November 2026
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ یوکرین کی مضبوط اور جدید عسکری آلات سے لیس فوج کے پیشِ نظر اس کی نیٹو (NATO) میں شمولیت پورے یورپ کی سلامتی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں یوکرین کے حامی یورپی ممالک کے اتحاد ’کولیشن آف دی ولنگ‘ کے سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی و یورپی قیادت کو یوکرین کی نیٹو رکنیت کے سوال کو ایک مرتبہ پھر دوبارہ کھولنا ہوگا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برلن میں منعقدہ اس اہم سربراہی اجلاس میں یورپی رہنماؤں کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین کے لیے مقرر کردہ دو خصوصی ایلچی، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔ اجلاس کے دوران ان دونوں امریکی ایلچیوں کے توسط سے یورپی رہنماؤں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یوکرین کی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ
20 November 2026
امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا
20 November 2026
خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026