گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
Web Desk
19 November 2026
معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے اپنے گھر پر مبینہ مسلح افراد کے حملے، قبضے کی کوشش اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ ملت پارک میں باضابطہ تحریری درخواست جمع کروا دی ہے۔
گلوکارہ نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ نعمان اور اس کے دیگر مسلح ساتھیوں نے اسلحے کے زور پر ان کے گھر پر قبضے کی کوشش کی اور انہیں زبردستی دستاویزات پر دستخط کروانے کے لیے شدید دباؤ ڈالا۔ شازیہ منظور نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ فیاض رامے کے توسط سے پولیس کو واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے گھر پر مبینہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو اہم ثبوت قرار دیا ہے اور پولیس سے فوری تحفظ فراہم کرنے سمیت ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب گلوکارہ شازیہ منظور کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی پراپرٹی کے معاملے پر ان کے سابق منیجر کے ساتھ عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے، جبکہ منیجر نواز کے بیٹے انہیں فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔
شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ ملزمان ان کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر ان سے دستاویزات پر دستخط کروائے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی کہ انہیں فوری تحفظ فراہم کیا جائے اور اس معاملے میں انصاف دلایا جائے، جبکہ پولیس حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
19 November 2026
پرنس ولیم سے ملاقات میں سیف علی خان کے شاہی خاندانی پس منظر کا بھی ذکر
19 November 2026
ون بلین فالوورز سمٹ جنوری 2027ء میں، بہترین تخلیقی فلم کیلئے 10 لاکھ ڈالر انعام مقرر
19 November 2026
دبئی کا عالمی موسیقی میلہ مارچ 2027ء تک ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان
19 November 2026
شارجہ میں فلم سٹار میرا کی بہن کے انتقال پر تعزیتی تقریب، شوبز شخصیات کی شرکت
19 November 2026
تھیٹر پر پابندی نہیں بلکہ اصلاحات لا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری کا بل پر دوٹوک جواب
18 November 2026