LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Web Desk

19 November 2026

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مجموعی طور پر مثبت رجحان برقرار رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس نمایاں اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور ایک موقع پر 1300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 762 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

دن بھر جاری رہنے والی ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا، جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 477 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 294 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔