H-1B ویزا سسٹم میں بڑی اصلاحات، زیادہ ہنر مند اور زیادہ تنخواہ والے امیدوار ترجیح
Web Desk
23 December 2025
واشنگٹن میں محکمۂ داخلی سلامتی (DHS) نے H-1B ورک ویزا کے انتخابی نظام میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت رینڈم لاٹری سسٹم ختم کر کے زیادہ ہنر مند اور زیادہ تنخواہ لینے والے غیر ملکی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
امریکی امیگریشن حکام کے مطابق پرانا لاٹری نظام بعض امریکی آجرین کی جانب سے کم تنخواہ پر غیر ملکی ورکرز لانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا، جس سے امریکی ملازمین متاثر ہو رہے تھے۔ نیا Weighted Selection System کانگریس کی منشا کے مطابق H-1B پروگرام کو شفاف بنانے اور امریکی ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
H-1B ویزا کی سالانہ حد 65 ہزار جبکہ امریکی اعلیٰ تعلیمی ڈگری رکھنے والوں کے لیے 20 ہزار اضافی ویزے برقرار رہیں گے۔ نیا قانون 27 فروری 2026 سے نافذ ہوگا اور FY-2027 کے H-1B رجسٹریشن سیزن پر لاگو ہوگا۔
حکام کے مطابق یہ اقدام H-1B پروگرام میں بدعنوانی روکنے، امریکی معیشت کو مضبوط بنانے اور اعلیٰ مہارت کے حامل ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر تارڑ
2 September 2026
روس کی یوکرین کو تنازع کے حل کیلئے ٹھوس مذاکرات کی پیشکش
2 September 2026
جوابی کارروائی میں امریکی فوج کے ایم کیو نائن ڈرون کو نشانہ بنایا گیا: پاسداران انقلاب
2 September 2026
ایرانی پارلیمنٹ سپیکر کی شہریوں سے پٹرول کی کھپت کم کرنے کی اپیل
2 September 2026
بشارالاسد دور کے خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق اہم سوالات حل ہوگئے: آئی اے ای اے
2 September 2026
جرمنی کا لیپزگ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں روس کے ملوث ہونے کا الزام
2 September 2026
روس کے یوکرین میں فضائی حملے، ایک بھارتی سمیت 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
2 September 2026
ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
1 September 2026