ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
Web Desk
19 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کے لیے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کے معاملے پر کسی دوسرے ملک کی مدد درکار نہیں ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے ’’فاکس نیوز‘‘ (Fox News) کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ایران کی میزائل صلاحیت کم ہو کر صرف 12 سے 13 فیصد رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے اور ایران اب خود امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، اس لیے وہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقاتوں کے دوران ایران کے معاملے پر کسی قسم کی مدد نہیں مانگیں گے۔
امریکی صدر نے چین کے ساتھ تعلقات کو دوستی اور باہمی احترام پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے شین ژین آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا، چین اور امریکا کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام پایا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران کی فوجی طاقت کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے اور موجودہ صورتحال میں امریکا کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے کسی دوسرے ملک کی معاونت کی ضرورت نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
19 November 2026
عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع
19 November 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست
19 November 2026
اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی
19 November 2026
سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
19 November 2026
ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
19 November 2026
سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے
19 November 2026
یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک
19 November 2026