عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع
Web Desk
19 November 2026
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عالمی امن اور استحکام کے لیے اجتماعی شعور، مشترکہ لائحہ عمل اور باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے۔
یورپی پارلیمنٹ برسلز میں منعقدہ ’’شومان سکیورٹی اینڈ ڈیفنس فورم‘‘ (Schuman Security and Defence Forum) سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی امن، سلامتی اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات ایک روشن مثال ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران 48 اقوامِ متحدہ امن مشنز میں 2 لاکھ 37 ہزار پاکستانی فوجی و سول اہلکار خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ عالمی امن مشنز کے دوران 183 پاکستانی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ تنازعات میں گھرے خطوں میں امن مشنز کی تعداد یا صلاحیت میں اچانک کمی انسانی سلامتی کے خطرات کو مزید بڑھا سکتی ہے، اس لیے امن مشنز کے مینڈیٹ حقیقت پسندانہ، مناسب وسائل سے بھرپور اور کسی دیرپا سیاسی حل سے ہم آہنگ ہونے چاہئیں۔
وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ امن مشنز کے مینڈیٹ کی تشکیل میں فوج اور پولیس کے دستے فراہم کرنے والے ممالک کو مؤثر اور بامعنی نمائندگی ملنی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ امن محض جنگ نہ ہونے کا نام نہیں ہے، بلکہ پائیدار استحکام کے لیے انسانی سلامتی کو اولین ترجیح دینا ہوگی، کیونکہ موسمیاتی تبدیلی، غذائی عدم تحفظ اور معاشی کمزوری جیسے عوامل دنیا بھر میں تنازعات کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
19 November 2026
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
19 November 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست
19 November 2026
اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی
19 November 2026
سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
19 November 2026
ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
19 November 2026
سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے
19 November 2026
یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک
19 November 2026