سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری
Web Desk
19 November 2026
سعودی عرب یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری فوجی مہم کے آئندہ سال یعنی 2027ء کے وسط تک طویل ہونے کی تیاری کر رہا ہے، کیونکہ میدانِ جنگ میں درپیش مشکلات اور سعودی شہروں پر حملوں کے باوجود ریاض کسی بھی ممکنہ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے سے قبل فیصلہ کن زمینی برتری حاصل کرنا چاہتا ہے۔
مغربی حکام اور باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق یمن کا یہ تنازع وسیع تر ایران جنگ کا سب سے فعال اور حساس محاذ بن چکا ہے، جس میں حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اسٹریٹجک ساحل اور آبنائے باب المندب پر قبضہ کر کے یمن کے عارضی دارالحکومت عدن کے لیے سکیورٹی خطرات میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔
گزشتہ ہفتے سعودی دارالحکومت ریاض میں سرکاری تیل کمپنی ’’آرامکو‘‘ (Aramco) کے ہیڈ کوارٹر اور ایئرپورٹ کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سمیت ایشین فٹبال کپ جیسے بڑے بین الاقوامی ایونٹس کو بھی ملتوی کرنا پڑا ہے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے بدلتے ہوئے جنگی تقاضوں کے پیشِ نظر اتحادی افواج کے کمانڈر کو تبدیل کر کے اپنی عسکری حکمتِ عملی ازسرِ نو ترتیب دی ہے۔ ریاض اس بات پر پُرامید ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ جارحانہ عسکری مدد فراہم کرے تو محاذِ جنگ کی صورتحال محض چند ہفتوں میں یکسر بدل سکتی ہے۔ تاہم سفارتی حلقوں کے مطابق خطے میں ایران کے ساتھ کسی بڑے معاہدے کی صورت میں یمن کی جنگ بھی تھم سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
19 November 2026
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
19 November 2026
عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع
19 November 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست
19 November 2026
اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی
19 November 2026
سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
19 November 2026
ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
19 November 2026
سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے
19 November 2026