بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف
Web Desk
19 November 2026
بلغاریہ میں گزشتہ پانچ برسوں سے جاری ایک انتہائی بڑے اور منظم سائبر حملے و ہیکنگ آپریشن کا انکشاف ہوا ہے، جس کے ذریعے ہیکرز نے سرکاری ڈیٹا بیسز تک رسائی حاصل کر کے کروڑوں صفحات پر مشتمل خفیہ سرکاری دستاویزات چوری کر لیں۔
بلغاریہ کے وزیر برائے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوان واسیلیف کے مطابق 2021ء سے اب تک جاری رہنے والی اس سائبر کارروائی کے دوران 130 گیگا بائٹس (GB) سے زائد ڈیٹا یا تقریباً 6 کروڑ 20 لاکھ صفحات پر مشتمل حساس سرکاری ریکارڈ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ چوری کیے گئے مواد میں کابینہ کے اہم امور، سرکاری رپورٹس اور مختلف وزارتوں کے درمیان ہونے والی خط و کتابت شامل ہے، تاہم وزیر نے تصدیق کی کہ اس حملے میں عام شہریوں کا ذاتی ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ رہا۔
ایوان واسیلیف کا کہنا تھا کہ اس وسیع پیمانے کی ہیکنگ کارروائی کے پیچھے متعدد بین الاقوامی سائبر جرائم پیشہ اور ہیکنگ گروپس کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، تاہم تاحال کسی مخصوص غیر ملکی حکومت یا ریاستی انٹیلی جنس ایجنسی کے براہِ راست ملوث ہونے کے حتمی شواہد نہیں ملے۔
حکام کے مطابق اس طویل سائبر دراندازی کا سراغ رواں برس اگست میں نئے قومی سائبر سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد مشکوک نیٹ ورک سرگرمیوں کی نشاندہی پر لگا، جس کے فوری بعد متاثرہ سرکاری سسٹمز کو نیٹ ورک سے الگ کر کے ہیکرز کی رسائی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
19 November 2026
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
19 November 2026
عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع
19 November 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست
19 November 2026
اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی
19 November 2026
سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
19 November 2026
ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
19 November 2026
سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے
19 November 2026