بلاول بھٹو کے بیان پر وفاقی وزرا کی چیخیں نکل رہی ہیں: سعید غنی
Web Desk
19 November 2026
صوبائی وزیرِ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر وفاقی وزرا کی چیخیں نکل رہی ہیں اور ایک وفاقی وزیر جاتا ہے تو دوسرا جواب دینے کے لیے سامنے آ جاتا ہے۔
اپنے بیان میں صوبائی وزیر سعید غنی نے واضح کیا کہ ملک کا نظام ’’ری سیٹ‘‘ ہونے سے متعلق بات بلاول بھٹو زرداری نے شروع نہیں کی تھی، جبکہ ملک میں مزید نئے صوبوں کے قیام کی بات بھی کہیں اور سے چلی تھی۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعید غنی نے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم سندھی اور مہاجر فسادات کروانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ماضی میں ایک ایک دن میں 50، 50 افراد کو مارا، آج وہ کس منہ سے بات کر رہے ہیں؟
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ لوگوں کو آپس میں لڑانے کے لیے اشتعال خود دلایا جاتا ہے اور پھر اس کا ذمہ دار بلاول بھٹو زرداری کو ٹھہرایا جاتا ہے، جو کہ عقل و فہم سے بالاتر ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
19 November 2026
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
19 November 2026
عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع
19 November 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست
19 November 2026
اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی
19 November 2026
سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
19 November 2026
ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
19 November 2026
سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے
19 November 2026