LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات مفید اور بامقصد رہے، روسی صدارتی معاون مغربی سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک عجمان میں پہلے عالمی میڈیا فورم 2026ء کا انعقاد، 17 ممالک کے 68 مقررین شریک

بھارت کے پاس 36 میں سے 32 رافیل طیارے رہ گئے: برطانوی جریدے کی پاکستان مؤقف کی تصدیق

Web Desk

19 November 2026

معروف برطانوی دفاعی و ہوابازی جریدے ’’فلائٹ انٹرنیشنل‘‘ (Flight International) نے بھی بھارتی فضائیہ کے چار رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہونے سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے پاس اب کل 36 میں سے صرف 32 رافیل طیارے باقی رہ گئے ہیں۔

برطانوی جریدے کی جانب سے جاری کردہ ’’ورلڈ ایئرفورسز ڈائریکٹری 2027‘‘ (World Air Forces Directory 2027) کی تازہ رپورٹ میں یہ اہم انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے چار رافیل طیاروں کے سیریل نمبرز بی ایس 001 (BS 001)، بی ایس 021 (BS 021)، بی ایس 022 (BS 022) اور بی ایس 027 (BS 027) تھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام ان چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کے ساتھ ان کی موجودگی سے متعلق کوئی واضح اور مصدقہ تصاویر پیش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ برطانوی جریدے نے اس امر کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان کے مؤثر ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارتی جارحیت کے بھرپور جواب میں پاک فضائیہ نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار جدید ترین رافیل طیاروں سمیت بھارت کے مجموعی طور پر آٹھ لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔