LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات مفید اور بامقصد رہے، روسی صدارتی معاون مغربی سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک عجمان میں پہلے عالمی میڈیا فورم 2026ء کا انعقاد، 17 ممالک کے 68 مقررین شریک

پرنس ولیم سے ملاقات میں سیف علی خان کے شاہی خاندانی پس منظر کا بھی ذکر

Web Desk

19 November 2026

برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ پرنس ولیم نے اپنے دورۂ بھارت کے دوران ممبئی میں معروف فلمی ادارے ’’دھرما پروڈکشنز‘‘ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں فلمساز کرن جوہر، معروف اداکارہ کرینہ کپور خان اور اداکار سیف علی خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس خوشگوار ملاقات کے دوران فلم سازی، دوطرفہ ثقافتی تبادلے اور کرکٹ سمیت مختلف دلچسپ موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ سیف علی خان کے خاندانی شاہی پس منظر کا تذکرہ بھی زیرِ بحث آیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار سیف علی خان نے بتایا کہ دورانِ گفتگو پرنس ولیم نے ان کے شاہی خاندانی پس منظر کا ذکر کیا، جس پر انہوں نے واضح کیا کہ بھارت میں اب کوئی شاہی نظام باقی نہیں رہا اور ملک اس دور سے بہت آگے بڑھ چکا ہے۔ سیف علی خان کے مطابق اس موقع پر ان کے والد اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نواب منصور علی خان پٹودی کے حوالے سے بھی یادگار بات چیت ہوئی، جبکہ برطانیہ اور بھارت میں کرکٹ کھیلنے کے تجربات کا ذکر بھی کیا گیا۔

ملاقات میں برطانیہ اور بھارت کی فلمی صنعتوں کے درمیان باہمی تعاون، فلموں، موسیقی اور مشترکہ تخلیقی منصوبوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سیف علی خان نے بالی ووڈ اور برطانوی سنیما کے درمیان مستقبل میں مشترکہ کام کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ پرنس ولیم کا یہ دورۂ بھارت عالمی ماحولیاتی اعزاز ’’ارتھ شاٹ پرائز‘‘ (Earthshot Prize) کی تقریبات کے سلسلے میں ہے، جس کے دوران انہوں نے ممبئی میں مختلف ثقافتی اور فلاحی مراکز کا دورہ کیا اور بھارتی فلمی صنعت کی سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔