ون بلین فالوورز سمٹ جنوری 2027ء میں، بہترین تخلیقی فلم کیلئے 10 لاکھ ڈالر انعام مقرر
Web Desk
19 November 2026
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا بھر کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والے افراد کے سب سے بڑے عالمی اجتماع ’’ون بلین فالوورز سمٹ 2027ء‘‘ (1 Billion Followers Summit) کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، جس کا پانچواں ایڈیشن آئندہ برس 8 سے 10 جنوری 2027ء تک منعقد ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری دفتر برائے ذرائع ابلاغ کے زیرِ اہتمام ہونے والے اس تین روزہ عالمی سمٹ کی سرگرمیاں جمیرا ایمریٹس ٹاورز، دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (DIFC) اور میوزیم آف دی فیوچر میں منعقد کی جائیں گی، جہاں ڈیجیٹل میڈیا، مصنوعی ذہانت (AI) اور سماجی رابطوں کے جدید ترین رجحانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق اس عالمی اجتماع میں دنیا بھر سے سوشل میڈیا پر اثر و رسوخ رکھنے والی نمایاں شخصیات، ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والے ماہرین، ٹیکنالوجی لیڈرز، بین الاقوامی میڈیا کمپنیوں اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ پروگرام کے دوران مصنوعی ذہانت کی مدد سے مواد کی تیاری، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کاروباری مواقع، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور کریئیٹر اکانومی (مواد تخلیق کرنے والوں کی معیشت) کے مستقبل پر خصوصی نشستیں اور ورکشاپس منعقد ہوں گی۔
سمٹ کے سلسلے میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مختصر فلموں کے لیے دس لاکھ امریکی ڈالر کے خصوصی عالمی انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس عالمی مقابلے میں پانچ سے سات منٹ دورانیے کی اصل فلمیں جمع کرائی جا سکتی ہیں، جبکہ انٹریاں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 نومبر 2026ء مقرر کی گئی ہے۔ منتخب فلموں کی نمائش اور فاتح کا حتمی اعلان جنوری 2027ء میں ہونے والی سمٹ کے دوران کیا جائے گا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سمٹ کا بنیادی مقصد تخلیقی صلاحیتوں کو پائیدار کاروباری مواقع میں تبدیل کرنا اور ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل تخلیق کاروں کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے، جو متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل معیشت اور تخلیقی صنعتوں کے فروغ کی جامع حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
19 November 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست
19 November 2026
اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی
19 November 2026
سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
19 November 2026
ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
19 November 2026
سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے
19 November 2026
یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک
19 November 2026
امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا
19 November 2026